عربی تحریر و تقریر میں مہارت پیدا کرنے کے حوالے سے فیصلہ ہوا کہ1444ھ سے بنین میں درجہ رابعہ سے عالمیہ تک کے امتحان میں کم از کم ایک سوال کا جواب عربی میں دینا لازم ہو گا۔
سال 1447ھ سے درجہ ثانویہ عامہ کے امتحان کے داخلہ کے لیے میٹرک پاس ہونا ضروری ہوگا لہٰذا طلباء ثانویہ عامہ سے قبل میٹرک کا امتحان پاس کر لیں۔ بہتر ہوگا مدارس اپنے نظم کے تحت طلباء کو میٹرک کروائیں۔
درجہ رابعہ میں نورالانوار، درجہ خامسہ میں آثار السنن، درجہ سادسہ میں مسند امام اعظم، درجہ سابعہ میں مشکوٰۃ المصابیح جلد دوم، درجہ ثامنہ(دورہ حدیث)میں جامع ترمذی جلد دوم کے ایک سوال کا جواب عربی میں تحریر کرنا لازم ہو گا۔
تمام داخلہ فیس، سالانہ فیس، الحاق فیس، ماہنامہ وفاق سمیت تمام فیسوں میں (ما سوائے مثنیٰ اسناد) 50 فیصد اور حق الخدمت میں 30 فیصد اضافہ کیاگیا ہے۔یہ اضا فہ یکم محرم الحرام 1444ھ سے نافذ العمل ہے۔
دورہ حدیث بنین میں سنن نسائی، سنن ابن ماجہ، سنن طحاوی، شرح معانی، موطا امام مالکؒ اور موطا امام محمدؒ کی تدریس کے لیے مقادیر خواندگی مقرر کی گئیں، یہ کتب آئندہ انہیں مقادیر سے پڑھائی جائیں گی اور انہیں کے مطابق ان کا امتحان ہوگا
آپ کو ویب سائیٹ پڑھنے میں دشواری ہو رہی ہے، تو برائے مہربانی اردو فونٹ ''جمیل نوری نستعلیق'' انسٹال کریں۔